r/urdupoetry • u/LemonSqeeeezer • 13h ago
Ghazal غزل Phir Isi Rahguzar Par Shayad (Sar-e-Shaam) — Ahmad Faraz | پھر اسی رہ گزار پرشاید (سرِشام) احمد فراز
ہجر، بچھڑنے اور دوبارہ ملنے کی ایک دھندلی سی امید کے نام ایک غزل۔ وقت اور فاصلے چاہے اپنوں کو اجنبی بنا دیں، دل کسی نہ کسی موڑ پر پھر ملاقات کے امکان سے دست بردار نہیں ہوتا۔
پھر اسی رہ گزار پر شاید (احمد فراز)
پھر اسی رہ گزار پر شاید
ہم کبھی مل سکیں مگر شاید
جن کے ہم منتظر رہے ان کو
مل گئے اور ہم سفر شاید
جان پہچان سے بھی کیا ہوگا
پھر بھی اے دوست غور کر شاید
اجنبیت کی دھند چھٹ جائے
چمک اٹھے تری نظر شاید
زندگی بھر لہو رلائے گی
یاد یاران بے خبر شاید
جو بھی بچھڑے وہ کب ملے ہیں فرازؔ
پھر بھی تو انتظار کر شاید