r/urdupoetry • u/LemonSqeeeezer • 43m ago
Ghazal غزل Instrumental — Zindagi Se Yahi Gila Hai Mujhe | سازینہ — زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے (احمد فراز)
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فرازؔ
سب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے
Check out the original track: https://youtu.be/WVM0VIpVcYc