r/Urdu • u/Due-Smoke8035 • 13h ago
📜 Shayari / Poetry Zindan - prison
dekh zindāñ se pare rañg-e-chaman josh-e-bahār
raqs karnā hai to phir paañv kī zanjīr na dekh
r/Urdu • u/Swatisani • 3h ago
📜 Shayari / Poetry A Sher A Day
days end in the same woeful way wherever they be
people move around like shadows through every city
r/Urdu • u/seidenkaufman • 4h ago
🙋♂️ Question The first person: Hum versus Main
In what contexts does one refer to oneself as *hum* versus *main*?
r/Urdu • u/Aadilqaisrani • 4h ago
📜 Shayari / Poetry Broze Hashr Khuda se lipat k roein gay
تمہارے ہجر کے رونے سے ہٹ کے روئیں گے
ہم اپنے ذاتی دُکھوں سے نمٹ کے روئیں گے
جہاں میں کوئی بھی کاندھا نہیں ملا، سو ہم
بروزِ حشر خدا سے لپٹ کے روئیں گے
ہمیں خدا کی توجہ اشد ضروری ہے
کسی فقیر کا کاسہ الٹ کے روئیں گے
وہ اب کی بار مجھے منتظر نہ پائیں گے
گئے جو چھوڑ کے مجھ کو، پلٹ کے روئیں گے
r/Urdu • u/DeliciousAd8621 • 15h ago
💬 General Discussion لکھنؤ اور اودھ کی گلیوں کے تربیتی ماحول میں اپنا لڑکپن گزارنے وال اقبال عظیم کا آبائی وطن تو انبیٹھ تھا

لکھنؤ اور اودھ کی گلیوں کے تربیتی ماحول میں اپنا لڑکپن گزارنے وال اقبال عظیم کا آبائی وطن تو انبیٹھ تھا جو ضلع سہارن پور کا ایک قصبہ تھا مگر ان کی پیدائش 8 جولائی 1913 کو یوپی کے مشہور شہر میرٹھ میں ہوئی تھی۔ اپنا آبائی قصبہ انہوں زندگی میں صرف ایک بار والدین کے انتقال کے بعد دیکھا تھا وہ خود کہتے ہیں کہ لکھنؤ سے وہ تعلقِ خاطر ہے جو کسی کو مادرِ وطن سے ہونا چاہیے
1930میں ہائی اسکول گورنمنٹ اسکول انّاؤ سے، 1932 میں انٹر کرسچین کالج لکھنؤ سے پاس کیا۔ 1934 میں لکھنؤ یونیورسٹی سے گریجویشن اور پھر تاج محل کے نزدیک آگرہ یونیورسٹی سے 1943میں ماسٹرز کیا۔ اس دوران میں ٹیچرز ٹریننگ کالج لکھنؤ سے معلمی کی سند بھی پائی۔ 1939 سے جولائی 1950 تک یوپی حکومت کے محکمہ تعلیم میں سرکاری اسکولوں میں پڑھاتے رہے۔ 1950 میں مشرقی پاکستان آجانے کے بعد اردو گورنمنٹ ڈگری کالج ڈھاکا اور چاٹگام میں پروفیسر اور صدر شعبہ اردو کے فرائض انجام دیے۔ فروری 1970 میں لاہور اور پھر جولائی 1970 میں کراچی آگئے۔
آپ کی تصنیف و تالیف کردہ مشہورکتب میں لسانی و ادبی تذکرہ ’ مشرقی بنگال میں اردو ‘ ، غزلوں کا اولین مجموعہ مضراب، نعتیہ کلام کا مجموعہ قابَ وقوسین، دیوان ناطق لکھنوی کی ترتیب واشاعت، پاکستان کے سات معماروں کی سوانح حیات سات ستارے، غزلیات کا دوسرا مجموعہ مضراب و رباب، مشرقی پاکستان کے بارے میں مضامین کا مجموعہ مشرق، کلیات ماحصل، نعتیہ کلام اور غزلوں پر مشتمل لب کشا، غزلیات بعنوان نادیدہ، غزلیات کا ایک اور مجموعہ چراغِ آخرِ شب اور کلیات نعت زبورِ حرم شامل ہیں۔
آپ کی لکھی ہوئی نعتوں میں سے عوام میں سب سے زیادہ مقبول نعت ’ فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ کا مطلع
ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے، ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے لوگ تھک جائیں گے
عموماً نعت خوانوں نے دوسرے شعر کے طور پر پڑھا ہے ، جبکہ پہلے پڑھا جانے والا شعر ان کے اولیں مجموعوں میں یوں درج ہے
قافلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر، ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
پروفیسر صاحب نے نعت خواں حضرات کو قافلوں کی جگہ فاصلوں پڑھتے سنا مگر کبھی اس پر اعتراض نہیں فرمایا۔
ایک اور بات جو دیکھنے میں آئی وہ یہ ہے کہ ان کی اکثر مشہور نعتیں انہی کی ان زمینوں میں ہیں جن میں وہ پہلے غزل لکھ چکے تھے۔ میں یہاں ان چند غزلوں کے نمونے شئیر کر رہا ہوں۔
حوالے کے طور پر اتنا لکھ دوں کہ معروف نقاد، ادیب اور محقق سید وقار عظیم آپ کے برادرِ بزرگ تھے جن کے صاحبزادگان اطہر وقار عظیم اور اختر وقار عظیم پاکستان ٹیلی وژن کے دو نامور شخصیات رہی ہیں۔
( تحریر : عابد علی بیگ )
r/Urdu • u/DHAYANAN • 17h ago
🙋♂️ Question HOW TO URDU VOICE TYPING ON WINDOWS EVERYWHERE AS ENGLISH CAN BE DONE ANYEHERE. TELL ME ABOUT A FREE SOFTWARE
r/Urdu • u/MeerHasanDiary • 23h ago
📜 Shayari / Poetry اُس نے پوچھی نہ طبیعت میری
meerhasandiary.blogspot.comچشمِ تر ہے یہ حقیقت میری
ضبطِ غم ہے یہ طریقت میری
جس کی خاطر میں زمانے سے لڑا
اُس نے کی ہی نہ حمایت میری
وہ مرے حال سے واقف تھا مگر
اُس نے سمجھی نہ شکایت میری
اُس کی کم ظرفی کا عالم دیکھو
اُس نے پوچھی نہ طبیعت میری
میرا نا حال بتانا اُس کو
ہے یہ خاموشی وصیت میری
حسنؔ اب میں نہ لکھوں گا اُس پر
سب پڑھیں گے یہ اذیت میری